بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین سب سے پہلے سرد جنگ کے تصور کو بھڑکانے، کیمپ کے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے، اور “نئی سرد جنگ” پیدا کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔ اس مو قع پر وانگ ای نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تین نکات نظر پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے کہا کہ چین دوہرے معیارات کی مخالفت کرتا ہے جو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین یوکرینی بحران کا تائیوان کے مسئلے سے موازنہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور اپنے بنیادی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔
چین دوسرے ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کرتا ہے۔ کچھ ممالک نے یوکرین کے بحران کے بہانے کے طور پر چین اور دیگر ممالک پر اندھا دھند یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔ جو غیر قانونی ہیں، جس سے ملکوں کے درمیان معمول کے تبادلے کو نقصان پہنچایا گیا، بین الاقوامی تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، اور یوکرین کے بحران کو پیچیدہ بنایا گیا۔