بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 2024 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے،جس کے مطابق 2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سال 2024 میں چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 610 ملین اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے جو سال بہ سال 43.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں 291 ملین مین لینڈ کے رہائشی، 254 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 64.882 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 41.3 فیصد، 38.8 فیصد اور 82.9 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے ۔
2 کروڑ 33 لاکھ 19 ہزار عام پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کا سفر کرنے والے مین لینڈ کے رہائشیوں کے لیے9 کروڑ 45 لاکھ 14 ہزار توثیقیں جاری کی گئیں، جو سال بہ سال 26.5 فیصد اور 9.8 فیصد کا اضافہ ہے ۔
ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کے لیے مین لینڈ آنے کے25 لاکھ 78 ہزار اجازت نامے جاری کیے گئے،25لاکھ 97 ہزار غیر ملکی ویزا سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جو سال بہ سال 52.3فیصد اضافہ ہے۔2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے جو گزشتہ سال کی تعداد کے مقابلے میں 112.3 فیصد زیادہ ہے۔
Load/Hide Comments