چین

چین میں کورونا کے علاج کیلیے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی اجازت

بیجنگ(عکس آن لائن)چین نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کے لیے امریکا کے دوا ساز ادارے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی مشروت اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی مشروت منظوری دی۔ نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ پکسلووڈ گولی دو اینٹی وائرل ادویات نرماٹریلویر اور ریٹوناویر کا مجموعہ ہے جو کورونا وائرس کی ہلکی علامات والے بالغ افراد کو دی جاتی ہے جن کے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

یہ دوائی ان مریضوں کو دی جاسکتی ہے جو بڑھاپے میں ہوں یا جنہیں گردوں کی دائمی بیماریاں، ذیابیطس، دل کا عارضہ اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریاں لاحق ہوں۔انتظامی ادارے کے مطابق مریضوں کو ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ دوا لینا چاہیے اور دوا کے اثرات پر پوری نظر رکھنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں