چین

چین میں کورونا وائرس سے مزید 143افراد ہلاک،2641نئے مریضوں کی تصدیق

بیجنگ/ووہان(عکس آن لائن)چین میں نوول کورونا وائرس کے باعث مزید 143افراد ہلاک اور2641نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 1523جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 66ہزار492ہوگئی جن میں سے 11ہزار53مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور سنکیانگ پیداوار اور تعمیراتی کارپس میں نوول کورونا وائرس کے 2641نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 143افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔قومی کمیشن برائے صحت کے مطابق ہلاکتوں میں سے 139 کا تعلق صوبہ ہوبے، 2 ہینان اور ایک بیجنگ اور ایک چھونگ چھنگ سے ہے۔کمیشن نے کہاکہ جمعہ کے روز 2277نئے مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے۔جمعہ کے روز 849 مریض شدید بیمار ہوگئے جبکہ 1373مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔چین کی سرزمین پر جمعہ کے اختتام تک تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد66ہزار492ہوگئی ہے جبکہ مرض کی وجہ سے 1523افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے مزید کہاکہ 11053مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 8969 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ کل 8096افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیاہے۔

کمیشن نے کہاکہ مریضوں کے قریبی5لاکھ13ہزار183 افراد کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں سے 30081 افراد کو جمعہ کے روز طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ تاحال 169039 افراد طبی نگرانی میں موجود ہیں۔جمعہ کے آخر تک خاص انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں ایک موت سمیت 56، خاص انتظامی علاقہ مکا میں 10 جبکہ تائیوان میں 18 نئے تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے۔ہانگ کانگ میں ایک، مکا میں تین اور تائیوان میں ایک مریض کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں