شی جن پنگ

چین میں کسی بھی قومیت کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ، شی جن پنگ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدرشی جن پنگ نے نینگ شیا حوئی قومیت کے خود اختیار علاقے کادورہ کیا۔ شہر وو زونگ کے ضلع لی تونگ کی کمیونٹی جن ہوا یون میں شی جن پنگ نے مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب چینی قوم کے بڑے خاندان کا حصہ ہیں،

غربت کے خاتمے اور مکمل خوشحال معاشرے کے حصول کے لیے کسی بھی قومیت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ مل کر آگے چلتے ہیں، اس سے پانچ ہزار سال کی چینی تہذیب اور چینی خصوصیات کی حامل ہمارے سوشلسٹ نظام کی برتری کی عکاسی ہوتی ہے۔نینگ شیا حوئی قومیت کے خوداختیار علاقے میں ہان ، حوئی اور ویغور سمیت دیگر مختلف قومیتیں آباد ہیں اور یہ چین کے پانچ خود اختیارعلاقوں میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں