نانینگ (عکس آن لائن) چین میں پہلی بین الاقوامی نوڈلز ایکسپو کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ایکسپو میں چین اور بین الاقوامی سطح کی 300کمپنیاں شرکت کررہی ہیں،چین کے صوبہ کوانگ شی میں منعقد ہونے والی ایکسپو کی چین اور آسیان ممالک کے سیکرٹریٹ نے مشترکہ طور پر میزبانی کی ہے.
چین کی بین الاقوامی کیٹرنگ انڈسٹری کی فیڈریشن اور دیگر تین بڑی کمپنیوں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایکسپو سے نوڈلز انڈسٹری کو فروغ ملے گا، اور مختلف ذائقوں کا بھی تبادلہ ہوگا، ایکسپو تین روز جاری رہے گی، ایکسپو کا مقصد چین اور ہمسایہ ممالک کے مابین نوڈل انڈسٹری کو فروغ دینا ہے،ایکسپو سے بیلٹ اینڈ روڈ کے رکن ممالک اور خطوں کے مابین ثقافتی تعلق مضبوط ہوگا اورذائقوں کا تبادلہ بھی ہوگا، ایکسپو میں نوڈل انڈسٹری سے متعلق اس کو بنانے کے لیے استعمال ہونے والے مواد اور مصنوعات کی نمائش کی جائے۔