بیجنگ (عکس آن لائن)چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے گزشتہ سال چین میں متعدد مقامات کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کا مشاہدہ کیا۔
نئے سال کی آمد پر جو کہ سانپ سے منسوب سال ہے انہوں نے چینی عوام کو مبارکباد دی اور پاک-چین تعاون کے لیے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان کئی اعلیٰ سطی تبادلے ہوئے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا اور چینی وزیر اعظم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جب کہ اعلیٰ عہدیداروں کا بھی تبادلہ ہوتا رہا ۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خلائی تعاون کے حوالے سے پاکستان نے گزشتہ سال چین کی مدد سے ایک کیوب سیٹ سیٹلائٹ چاند کی ڈارک سائیڈ تک بھیجا۔
نئے سال کی آؐمد پر انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے سمیت اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا، زیادہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔