بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اٹھائیس تاریخ کو جنوری سے نومبر تک لاجسٹکس کے اعدادوشمار کو جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ نومبر میں لاجسٹکس کی ضروریات میں کمی نظر آئی ،تاہم اس صنعت میں مضبوطی مزید نمایاں ہونے لگی اور صنعتی چین اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو مؤثر طور پر یقینی بنایا گیا ہے۔
جنوری سے نومبر تک لاجسٹکس صنعت کی کل آمدنی 11.4 ٹریلین یوآن رہی جس میں سال بہ سال 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پیشہ ورانہ لاجسٹکس کی فراہمی کی صلاحیت مضبوط رہی ہے اور اس منڈی کے مجموعی حجم میں مستحکم طور پر اضافہ برقرار رہا ہے۔بین الاقوامی فریٹ،کثیر ذرائع سے ٹرانسپورٹ جیسے شعبے میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
جنوری سے نومبر تک چائنا ریلوے ایکسپریس سے بھیجے جانے والے ‘ٹی ای یو’ کی تعداد میں گیارہ فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ نئی مغربی زمینی و سمندری راہداری پر بحری جہاز اور ریلوے کے مشترکہ ٹرانسپورٹ سے بھیجے جانے والے کنٹینرز کے حجم میں سال بہ سال 18.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
چین کے لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر لیو یو ہانگ نے کہا کہ لاجسٹکس کی صنعت مستحکم طور پربحال رہی ہے۔جنوری سے نومبر تک ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے لیے لاجسٹکس کی کل مالیت میں سال بہ سال آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ ای کامرس ایکسپریس لاجسٹکس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔