بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے قومی ادارہ شماریات نے جولائی 2024 کے لئے قومی سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) اور پی پی آئی (انڈسٹریل پروڈیوسر پرائس انڈیکس) کے اعداد و شمار جاری کیے۔
جولائی میں صارفین کی طلب میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا، کچھ علاقوں میں زیادہ درجہ حرارت اور بارش کے موسمی اثرات کے باعث قومی سی پی آئی میں ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا، اور سال بہ سال اضافہ بڑھ گیا.
ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر سی پی آئی میں جون کے 0.2 فیصد کی کمی کی نسبت جولائی میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا ، جو حالیہ برسوں میں اسی مدت میں نسبتاً بلند معیار پر ہے۔جولائی میں مارکیٹ کی ناکافی طلب اور بعض بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر عوامل کے باعث قومی پی پی آئی میں ماہانہ اور سال بہ سال کی کمی جون کے مہینے کی طرح ہی رہی۔
ماہانہ بنیادوں پر جولائی کے پی پی آئی میں جون ہی کی طرح 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ سال بہ سال کی بنیاد پر جولائی کے پی پی آئی میں جون ہی کی طرح 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی ۔