بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس سال جنوری سے نومبر تک ، ریلوے سے سفر کرنے والوں کی تعداد 4.08 بلین تک جا پہنچی ہے ۔
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک سال میں 4 ارب سے زیادہ مسافروں نے سفر کے لئے ریلوے کا استعما ل کیا ہو جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چین کے ریلوے مسافروں کی آمدورفت، ان کا ٹرن اوور اور دیگر اہم نقل و حمل کے اشارے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں.