بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی قومی ترقی اور ریفارم کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں چین میں بڑی اور اہم بنیادی تنصیبات کی تعمیر کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے مطابق پچھلے 10 برسوں میں چین میں بنیادی تنصیبات کے نیٹ ورک کی سطح میں مسلسل بہتری آئی ہے،ایک متوازن ترقی حاصل ہوئی ہے، اور خدمت کے معیار کی صلاحیت میں بھی بہتری آئی ہے ۔
تیز رفتار ریلوے 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 95% سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرتی ہے، شاہراہیں دو لاکھ سے زیادہ آبادی والے 98% سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرتی ہیں، اور سول ہوائی اڈے پریفیکچر سطح کے تقریباً 92% شہروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ گاوں میں ۴ جی صارفین کی رسائی کی شرح تقریباً 87% تک پہنچ گئی ہے۔
چین کی ریلوے، ہائی وے اور دیگر مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل کا حجم، پورٹ ، اور پاور جنریشن طویل عرصے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اور مغرب سے مشرق تک بجلی کی ترسیل کا پاور فلو 300 ملین کلوواٹ کے قریب ہے۔ جنوب سے شمال تک واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ سے 100 ملین سے زیادہ لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔ 2021 کے آخر تک موبائل کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد بالترتیب 1.82 بلین اور 1.03 بلین تک پہنچ چکی ہے، جو 10 سال پہلے کے مقابلے میں 1.8 گنا اور 2 گنا کے برابر ہے۔