چین

چین میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 3.13 بلین کلو واٹ تک جا پہنچی

بیجنگ (عکس آن لائن)  چین کے قومی محکمہ توانائی نے جنوری سے اگست تک ملک میں بجلی کی صنعت کے اعداد و شمار جاری کیے۔

اگست کے اختتام تک ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 3.13 ارب کلوواٹ تھی جو سال بہ سال 14.0 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت تقریباً 750 ملین کلو واٹ ہے، جو سال بہ سال 48.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ پون بجلی پیدا کرنے کی تصب شدہ صلاحیت تقریباً470 ملین کلو واٹ تھی ، جو سال بہ سال 19.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے اگست تک چین میں  بجلی پیدا کرنے والے  اہم اداروں نے بجلی کے منصوبوں میں 497.6 ارب یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی جو سال بہ سال 5.1 فیصد اضافہ ہے۔ پاور گرڈ منصوبوں میں مکمل کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت 333 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 23.1 فیصد اضافہ ہے