چین

چین میں  ان باؤنڈ سیاحت کی بحالی اور ترقی مسلسل جاری

بیجنگ(عکس آن لائن) چین میں رواں سال کے آغاز سے  ان باؤنڈ سیاحت کی بحالی اور ترقی جا ری ہے۔اس ضمن میں 144 گھنٹے ویزا فری “دوستوں کے حلقے” کی مسلسل توسیع کے ساتھ ، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں نے چین کا دورہ کیا ہے۔ ان میں ایسے سیاح جو دوسری بار یا خاندان اور دوستوں کے ساتھ چین کا سفر کرتے ہیں ، ان باؤنڈ سیاحت کے لئے ایک نئی ترقی کے امکانات بن گئے ہیں۔

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطا بق اس سال جنوری سے جولائی تک 17.254 ملین غیر ملکی افراد قومی بندرگاہوں  سے داخل ہوئے ، جو سال بہ سال 129.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ 846,000 پورٹ ویزے جاری کیے گئے ، جو سال بہ سال 182.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

سیاح چین کا سفر کرتے ہوئے ، عظیم دریاؤں اور پہاڑوں کے دوروں کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات کے کھانوں  اور تاریخ اور ثقافت سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اسمارٹ شہر، ہر جگہ اسمارٹ رہن سہن، اور ڈرون “فوڈ ڈلیوری” جیسی خدمات بھی غیر ملکی سیاحوں کے لئے ناقابل فراموش تجربات بن گئے ہیں.
اس سال کے آغاز سے ہی مختلف علاقوں میں آمد ورفت کو  آسان بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، ساتھ ہی ہوٹل کی رہائش، سیلف ڈرائیونگ ٹور، ٹکٹ کی خریداری وغیرہ بھی شامل ہے، تاکہ غیر ملکی سیاح “چائنا ٹور” سے بہتر طور پر لطف اندوز ہوسکیں۔
مسلسل کھلے پن کی پالیسی اور خدمات کی مسلسل اصلاح نے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی دوستوں کو چین سے محبت کرنے پر مجبور کیا ہے۔ بہت سے ٹریول بلاگرز نے تفریح کے دوران اپنے چین کے سفر کی ویڈیوز شوٹ کی ہیں جو سوشل پلیٹ فارمز پر بھی بہت مقبول ہیں۔