صدر ورلڈ بینک

چین لازمی طور پر عالمی معیشت کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، صدر ورلڈ بینک

بیجنگ (عکس آن لائن) ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ میرے خیال میں چین کی آبادی 1.4 ارب ہے، یہ لازمی طور پر عالمی معیشت کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، چین کی طرح، بڑے ممالک اور معیشتوں جیسے یورپی یونین اور امریکہ کی اقتصادی ترقی اور تبدیلیاں سب کو متاثر کرتی ہیں۔

یہ ایک دوسرے پر انحصار کرنے والی عالمی معیشت کا بھی عکاس ہے۔ مجھے یقین ہے کہ طویل مدت میں، چین کی معیشت کی صحت مند ترقی باقی دنیا کے لئے بہت اہم ہے.