چینی وزارت خارجہ

چین -عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس چین میں منعقد ہوگی، چینی وزارت خا ر جہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ اس سال چین -عرب ممالک تعاون فورم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے اور گزشتہ 20 سالوں میں سربراہان مملکت کی سفارتی رہنمائی میں فورم نے ہمیشہ مذاکرات وتعاون کو مضبوط بنانے اور امن و ترقی کو فروغ دینے کے مقصد پر عمل کیا ہے۔

چین -عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس چین میں منعقد ہوگی۔ یہ اجلاس چین -عرب ممالک کے پہلے سربراہ اجلاس کے بعد منعقد ہونے والا پہلا وزارتی اجلاس ہے اور بے حد اہمیت کا حامل ہے۔اس وقت اجلاس کی تیاری احسن انداز میں جاری ہے.