بیجنگ (عکس آن لائن)بھارت میں متعین چینی سفیر سون دی دونگ نے کہا ہے کہ 16 برسوں میں ترقی کرتے ہوئے برکس کا نظام باہمی مفادات کے تعاون کا اہم پلیٹ فارم اور بین الاقوامی نظم و نسق کی ترقی،عالمی انتظام و انصرام کی بہتری اور مشترکہ ترقی کی تکمیل کی اہم قوت بن چکا ہے۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سون دی دونگ نے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ایک مزید قریبی ،جامع اور نتیجہ خیز برکس شراکت داری تشکیل دینے کا خواہاں ہے تاکہ مزید مضبوط ، سرسبز اور مثبت عالمی ترقی کی تکمیل ہو سکے، اس کے ساتھ ساتھ ترقی پزید ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے برکس کی آواز کو مزید بلند کیا جائے گا۔
سون وی دونگ نے کہا کہ رواں سال چین ،برکس کا میزبان چیئرمین ملک ہے اور چین نے برکس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔