پاکستانی طلبہ

چین سے 10پاکستانی طلبہ سمیت 120 سے زائد افراد پاکستان پہنچ گئے

لاہور(عکس آن لائن) چین سے 10 پاکستانی طلبہ سمیت 120افراد وطن واپس پہنچ گئے جنہیں مکمل اسکریننگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

لاہورائیرپورٹ واپس آنے والے10 طلبہ سمیت 71 افراد غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے براستہ بینکاک گزشتہ رات لاہور پہنچے جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔ جبکہ چین سے غیر ملکی ائیرلائن سی زیڈ 6007 اورمچی سے اسلام آباد پہنچی جس کے ذریعے 61 مسافر اسلام آباد پہنچے لاہور اور اسلام آباد ایرپورٹ پر چین سے آنے والے تمام مسافروں کومکمل اسکریننگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئیڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرکے مطابق 2 روز کے درمیان چین سے 50کے قریب مسافرپاکستان آئے ہیں جب کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو ایس اوپیز کے مطابق چیک کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام بھی مسافروں کو مکمل اسکریننگ کے بعد ہی سفرکی اجازت دیتے ہیں پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں چین سے آنے والے طلبہ کی بغیر اسکریننگ ائیرپورٹ سے جانےکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ائیرپورٹس پر مکمل اسکریننگ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکریننگ سے گزرنے والے طلبہ کی مکمل دستاویزی تفصیلات بھی موجود ہیں، چین سے آنے والے طلبہ ووہان شہر سے 2 ہزار کلومیٹر دور قیام پذیر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں