چین

چین سرحد پار بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، چین

اقوام متحدہ(عکس آن لائن) اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن میں پڑنے والے حالیہ لیکج اور زیر آب طاقتور دھماکوں پر شدید تشویش ہے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں سرحد پار ایسے کلیدی انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں ۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ “نورڈ اسٹریم پائپ لائن یورپ میں توانائی کی نقل و حمل کے لیے اہم شریان ہے، جو 23 یورپی ممالک کو گیس کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔ لیک کے نتیجے میں پائپ لائن کے ڈھانچے میں آنے والی خرابیوں نے یورپ میں توانائی کی فراہمی کی قلت کو مزید بڑھا دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے صارفین، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کا، توانائی کی منڈیوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس بات پر متفق ہیں کہ لیکس کی ایک بامقصد، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں