بیجنگ (عکس آن لائن)ویٹ لینڈز کنونشن کے فریقوں کی 14ویں کانفرنس رواں سال نومبر میں ووہان میں منعقد ہوگی۔چینی میڈ یا کے مطا بق یہ پہلا موقع ہے جب چین اس بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔محکمہ جنگلات اور سبزہ زار کے مطابق اس وقت چین میں عالمی اہمیت کی حامل 64 ویٹ لینڈز موجود ہیں۔برسوں کی کوششوں کے بعد ویٹ لینڈز کے تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
اس وقت اہم ویٹ لینڈز کا ماحولیاتی معیار عمومی طور پر مستحکم ہے اور پچھلے سال کی نسبت ویٹ لینڈز کے مجموعی رقبے میں بھی اضافہ ہوا ہے ، مجموعی طور پر پانی کے معیار میں بہتری کا رجحان جاری ہے، حیاتیاتی تنوع میں اضافہ ہوا ہے اور ویٹ لینڈز کے تحفظ اور بحالی نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ چین کی جانب سے عالمی اہمیت کی حامل 64 ویٹ لینڈز کی ترقی کو فروغ دیا گیا ہے ، 600 سے زائد ویٹ لینڈ نیچر ریزروز، 1,600 سے زائد ویٹ لینڈ پارکس اور متعدد ویٹ لینڈ پروٹیکشن کمیونٹیز قائم کی گئی ہیں ، یوں اہم ویٹ لینڈز کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے۔
1992 میں ویٹ لینڈز کنونشن میں شمولیت کے بعد سے، چین نے اس کنونشن سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے پورا کیا ہے، ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر اپنی ساکھ کا مکمل اظہار کیا ہے ، اور عالمی سطح پر ویٹ لینڈز کے تحفظ کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔