بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر نے “چین کی یہ دہائی” کے موضوع پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پروزارت پبلک سیکورٹی کی پارٹی کمیٹی کے رکن سن ماؤلی اور دیگر اہل کاروں نے محفوظ چین کی تعمیر کو فروغ دینے میں پبلک سیفٹی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
سن ماؤلی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے ملک بھر میں عوامی تحفظ کے اداروں نے ایک محفوظ چین کی تعمیر کو مزید فروغ دیا ہے، جس میں سوشل سیکیورٹی کے سلسلے میں سماج کاری، قانون کی حکمرانی، جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے، جس سے عوام کی خوشحالی اور تحفظ کے احساس کو مسلسل بڑھایا گیا۔ چینی عوام کا تحفظ کا احساس 2012 میں 87.55 فیصد سے بڑھ کر 2021 میں 98.62 فیصد ہو گیا ہے اور دس سال سے یہ احساس اعلیٰ سطح پر قائم ہے۔ عالمی برادری کا عام طور پر خیال ہے کہ چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔