بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے 31 مئی کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ اور یورپ چین کے ساتھ تعلقات کو “خطرے سے پاک” کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس حوالے سے ماو نینگ نے کہا کہ ” خطرے سے پاک ” کا ذکر کرنے سے پہلے یہ معلوم کرنا ہے کہ “خطرہ” کیا ہے. انہوں نے کہا کہ چین مضبوطی سے اعلی سطحی کھلے پن کو فروغ دیتا ہے اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کے لئے مارکیٹ پر مبنی قانون کی حکمرانی اور سازگار بین الاقوامی کاروباری ماحول فراہم کرتا ہے. چین باہمی احترام، باہمی فائدے اور جیت جیت کے نتائج کے حصول پر عمل پیرا ہے، اور دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی سرمایہ کاری تعاون کرتا ہے.
چین بین الاقوامی عدل و انصاف کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے پر قائم ہے۔ ان حقائق کی روشنی میں چین خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہے۔ اس کے برعکس دنیا کو درپیش حقیقی خطرات میں گروہی محاذ آرائی اور ‘نئی سرد جنگ’،دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور علاقائی افراتفری پیدا کرنا ، معاشی، تجارتی ،سائنسی اور تکنیکی امور کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے عالمی صنعتی چین اورسپلائی چین کے استحکام کو خراب کرنا ، معاشی اور مالی خطرات کو بیرونی دنیا میں منتقل کرنا اور وقتا فوقتا عالمی دولت جمع کرنا شامل ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو مشترکہ طور پر ان خطرات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔