بیجنگ (عکس آن لائن) چین بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں مزید تین گائوں پر قابض ہوگیا لیکن بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی سیٹلائٹ تصویروں نے بھارت کے ہوش اڑا کررکھ دیے جس کے بعد بھارت کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ چین نے ڈوکلام سے صرف 7 کلومیٹر دور مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔سیٹلائیٹ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین نے بھارت اور بھوٹان کے ساتھ متنازع علاقے میں یہ گاں بسائے ہیں اور متنازع علاقے میں 50 سے زائد تعمیرات مکمل کرلی ہیں۔چین کی جانب سے بھارت کے گاں آباد کرنے کے حوالے سے بھارتی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہیکہ چین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع علاقے میں ہان اور تبت کے باشندوں کو آباد کر رہا ہے۔دوسری جانب چین کا موقف ہے کہ یہ علاقہ چین سے ہی تعلق رکھتا ہے اور تاریخی طور پر جنوبی تبت کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ