آ ستا نہ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے آستانہ میں” شنگھائی تعاون تنظیم پلس” اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں ہم نصیب معاشرے کا احساس مضبوطی سے قائم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیشہ “شنگھائی اسپرٹ” کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، اپنے قومی حالات اور خطے کے حقائق کے مطابق ترقی کے راستے پر غیر متزلزل انداز سے عمل کرنے کی ضرورت ہے، اور مشترکہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کو ایک بہتر گھر کے طور پرتعمیر کرنے کی ضرورت ہے. صدر شی نے اس موقع پر کچھ تجاویز بھی پیش کیں ۔
پہلا ، ہمیں یکجہتی اور باہمی اعتماد کا ایک مشترکہ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے. چین تجویز کرتا ہے کہ رکن ممالک قومی گورننس میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط کریں اور مناسب وقت پر شنگھائی تعاون تنظیم کی سیاسی جماعتوں کا فورم منعقد کریں۔دوسرا، ہمیں ایک پرامن اور پرسکون مشترکہ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔
سلامتی قومی ترقی کی بنیاد ہے اور امن لوگوں کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ تنظیم کو مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔تیسرا، ہمیں خوشحالی اور ترقی کے لئے ایک مشترکہ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ چین نے 2025 کو “شنگھائی تعاون تنظیم کی پائیدار ترقی کا سال” قرار دینے اور ترقی کی رفتار پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات کو مکمل طور پر نافذ کرنے، مقامی کرنسی میں لین دین کو بڑھانے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فنانسنگ پلیٹ فارم کے قیام کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔چوتھا، ہمیں اچھی ہمسائیگی اور دوستی کا ایک مشترکہ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔
پانچواں، ہمیں عدل و انصاف کا ایک مشترکہ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے شراکت داروں کے ساتھ یکجہتی اور تعاون سے کام کرنے کے لئے تیار ہے اور مزید ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے جو “شنگھائی اسپرٹ” کا اشتراک کرتے ہیں، تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے امکانات کو روشن کیا جاسکے۔