بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق سمجھوتے پر اتفاق کی امید بدستور موجود ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ ایران نے سمجھوتے پر عمل درآمد کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور امید ہے کہ متعلقہ فریق بھی مثبت اور تعمیری نوعیت کا اقدام اختیار کریں گے تاکہ مذاکرات کا جلد نتیجہ برآمد ہو۔انہوں نے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ایران کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا۔
وا ضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی یورپی یونین کے خارجہ و سیکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے کے ساتھ بات چیت کے دوران ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع سمجھوتے کی بحالی پر مذاکرات کے آخری اقدام کا تعین کیا گیا ہے۔اس حوا لے سے سوال پر تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔