چینی وزیر خا رجہ

چین اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا بین الاقوامی برادری کی توقعات کے عین مطابق ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آں لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا  دونوں فریقوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کے عین مطابق ہے۔

چین اور یورپی یونین کو باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے ، اور بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کو مستحکم کرنے اور انسانی ترقی  کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ امید کی جاتی ہے کہ یورپی یونین اپنی تزویراتی خودمختاری کی پاسداری کرے گا، بیرونی مداخلت  دور کرتے ہوئے چین-یورپی یونین تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کو فروغ دے گا. بوریل نے کہا کہ چین کا  ابھرنا  ناقابل تسخیر تاریخی رجحان ہے۔ دنیا کو چین کی ضرورت ہے اور یورپ کو چین کے ساتھ تعاون مضبوط کرنا چاہیے۔ امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لئے ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فریقین نے یوکرین  بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ صورتحال کو معتدل کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے اور امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اگر اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو چین پر اپنی  ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں تو ان کے پاس  اپنا  ایجنڈہ ہوگا