اقتصادی شعبوں

چین اور پاکستان نے اقتصادی شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کیا، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) امریکی وزیر خارجہ بلنکن کی طرف سے پاکستان کو چین سے قرضوں کی معافی کے لیے درخواست دینے کی حالیہ کال کے بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہےکہ چین اور پاکستان نے اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کیا ہے اور پاکستانی عوام ہی اس بارے میں کہنے کے حقدار ہیں۔منگل کے روز

وانگ وین بن نے پر یس کا نفر نس میں کہا کہ چونکہ پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا ہے، پاکستان کے سچے دوست اور ایک اچھے بھائی کے طور پر جو ہمدردی اور غم میں برابر شریک ہیں، چین نے پاکستان کی مدد کے لیے فوری ایکشن لیا، چینی حکومت نے پاکستان کو 400 ملین یوآن کی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی عوام نے بھی فعال طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔چین پاکستانی عوام کو آفت پر قابو پانے اور ان کے گھروں کی جلد از جلد تعمیر نو کے لیے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔ “چین اور پاکستان نے اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کیا ہے اور پاکستانی عوام ہی متعلقہ امور کے حوالے سے کہنے کے حقدار ہیں۔ چین پاکستان تعاون پر تبصرے کرنے کے بجائے، امریکہ کو پاکستانی عوام کی مدد کے لیےاقدامات اٹھانے چاہیے۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں