چین اور قازقستان

چین اور قازقستان کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں شرکت اور قازقستان کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے آستانہ میں چین قازقستان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیف نےسرگرمیوں کے انعقاد کے لئے تہنیتی پیغام بھیجا۔ قازقستان کے سیاسی اور اقتصادی حلقوں، میڈیا اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً سو سے زائد نامور شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور متعلقہ شعبوں میں عملی تعاون کے حصول اور چین-قازقستان مشترکہ پروڈکشن سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم “مشترکہ خواب ” کے اجراء کا مشاہدہ کیا۔

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی معیار کے نئے مین اسٹریم میڈیا کی حیثیت سے چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ چین اور قازقستان کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ چین-قازقستان مشترکہ پروڈکشن سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم “مشترکہ خواب” کے اجراء اور کثیر الجہتی تعاون سے دونوں عوام کے درمیان باہمی تفہیم اور دوستی میں مزید اضافہ ہوگا اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مدد ملےگی۔

تقریب میں دستاویزی فلم ” مشترکہ خواب” کا اجراء کیا گیا جسے چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان کی وزارت سیاحت و کھیل نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔ یہ پروگرام چین اور قازقستان کے درمیان ثقافت، آرٹس، ماحولیات، معیشت اور تجارت میں تعاون کو ظاہر کرتا ہے ، جو متعلقہ شعبوں میں چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان کے درمیان پہلی اور سب سے بڑی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

یہ پروگرام تین اقساط پر مشتمل ہے، ہر قسط 26 منٹ کی ہے، اور 2 سے 5 جولائی تک چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی چینل 4 اور قازقستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل KZ24 پر نشر کی جائےگی۔تقریب میں چائنا میڈیا گروپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور قازقستان کی یوریشین یونیورسٹی نے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے تعاون کی یادداشت کا تبادلہ کیا۔ “چین-قازقستان اقتصادی انفارمیشن ڈائریکٹ ایکسپریس” منصوبہ بھی اسی روز شروع کیا گیا .