بیجنگ (عکس آن لائن) کمیو نسٹ پا رٹی آف چا ئنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے درخواست پر فلپائنی وزیر خارجہ اینریک آسٹریا منالو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور فلپائن کے موجودہ تعلقات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فلپائن نے اب اپنے پالیسی موقف میں تبدیلی کی ہے اور اپنے وعدوں سے انحراف کیا ہے۔فلپائن سمندر میں اشتعال انگیزی اور مشکلات پیدا کرتا رہتا ہے،جس سےچین کے جائز حقوق کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ وانگ ای نے فلپائن سے مطابلہ کیا کہ وہ غلط سمت میں نہ جائے بلکہ جلد از جلد صحیح راستے پر واپس آجائے۔
چین ہمیشہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کے لیے پرعزم رہا ہے، تاہم اگر فلپائن نے صورتحال کا غلط اندازہ لگایا، غلط راستے پر چلنے پر اصرار کیا یا بدنیتی پر مبنی بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر مسائل پیدا کرنا جاری رکھا، تو چین ضرور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون کے مطابق سختی سے جواب دے گا۔
منارو نے کہا کہ فلپائن مشترکہ طور پر مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ دونوں فریقوں نے ساوتھ چائنا سی کے مسئلے پر جلد از جلد دو طرفہ مشاورتی میکانزم کا اجلاس منعقد کرنے اور اس کے لیے فعال طور پر حالات پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔