وانگ یی

چین اور سری لنکا ویکسین ، ای کامرس ، مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے،چینی وزیر خارجہ

کنمنگ(عکس آ ن لائن)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوب مغربی چین کے صوبہ یوننان میں انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی اور چین کے ساتھ تعاون کے لئے ملک کے رابطہ کار لوہوت بینسر پند جائیتان سے ملاقات کی۔چین اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر وانگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ویکسین ، ای کامرس ، مصنوعی ذہانت کے ساتھ ساتھ عوامی اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو غیر جانبداری اور انصاف کی پاسداری ، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو برقرار رکھتے ہوئے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ لوہوت نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور گلوبل میری ٹائم فلکرم کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے پر تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں