چین اور روس

چین اور روس کے ما بین سرمایہ کاری تعاون کےمنصوبے پر دستخط

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ماسکو میں روسی وزیر اعظم  میخائل میشوسٹن کے ساتھ چینی اور روسی وزرائے اعظم کے 29 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
 لی چھیانگ اور میخائل میشوسٹن نے چین روس سرمایہ کاری اور توانائی تعاون کمیٹی، چینی اور روسی وزرائے اعظم کے باقاعدہ اجلاسوں کی کمیٹی، شمال مشرقی چین اور روس کے مشرق بعید کی بین الحکومتی تعاون کمیٹی اور افرادی تعاون سے متعلق چین۔روس کمیٹی کے نمائندوں کی ورک رپورٹس سنیں۔

 دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کی کمیٹیوں کے کام کی  مکمل توثیق  کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور روس کے درمیان عملی تعاون ایک دوسرے کے فوائد کی تکمیل کرتا ہے اور اس میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ فریقین کو تعاون کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا چاہئے، زراعت اور توانائی جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مستقل طور پر فروغ دینا چاہئے اور ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہئے۔
 ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے چین اور روس کے وزرائے اعظم کے 29 ویں باقاعدہ اجلاس، چین روس سرمایہ کاری تعاون منصوبے کے خاکہ کے نئے ورژن سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، کیمیائی صنعت، گرین کنسٹرکشن، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو، سرحد پار کارگو نقل و حمل اور شہریوں کے تبادلوں کی سہولت کے شعبوں میں متعلقہ تعاون کمیٹی کے اجلاسوں کے منٹس اور تعاون کی دستاویزات  پر دستخطوں  کی تقریب میں شرکت کی۔