بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین- وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر آئے ہوئے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
صدر شی نے صدر رحمان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دونوں فریقین کی کوششوں سے چین اور تاجکستان کے تعلقات دوستانہ پڑوسی سے اسٹریٹجک شراکت داری پھر جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک پہنچے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور تاجکستان کے تعلقات کی طویل تاریخ، مضبوط سیاسی بنیاد اور عوام کی جانب سے حمایت ہے۔ نئی صورتحال کے سامنے چین تاجکستان کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون کا معیار کو بلند کرنے، دوستی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر چین-تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تاجکستان سے مل کر کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔