سی پی سی

چین اور بیلا روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے ، چینی صدر

بیجنگ ( عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر لوکاشینکو کو بیلاروس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔

پیر کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے صدر لوکاشینکو کے ساتھ قریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو تاریخ کی اعلیٰ ترین سطح پر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اور کثیر الجہتی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین بیلاروس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے صدر لوکاشینکو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔