چین

چین اور بوٹسوانا تعلقات نے ہمیشہ ترقی کے اچھے رجحان کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور بوٹسوانا کے صدر بوکو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں  سالگرہ کے موقع پر   مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

پیر کے روز شی جن پھنگ نے  اپنے پیغام میں کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، بین الاقوامی حالات میں تبدیلیوں سے قطع نظر، چین اور بوٹسوانا تعلقات نے ہمیشہ ترقی کے اچھے رجحان کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ممالک   ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک  رکھنے  والے اچھے دوست اور مل کر ترقی  کر نے والے  اچھے شراکت دار بن گئے ہیں۔

شی  جن پھنگ نے اس   پختہ یقین  کا اظہار کیا کہ  دونوں ممالک خلوص، دوستی، اتحاد اور تعاون  قائم  رکھیں گے  تو  چین بوٹسوانا تعلقات کی ترقی کا راستہ  وسیع تر ہوتا جائے گا اور دو طرفہ تعاون کے امکانات مزید  روشن ہوں گے۔ چینی صدر نے کہا کہ رواں سال چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کا پہلا سال ہے اور  ایک نئے نقطہ آغاز پر   وہ  دونوں ممالک  کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مزید بڑھانے.

ایک دوسرے کے اہم تحفظات کی مضبوطی سے حمایت کرنے، اپنے  جدید کاری کے نصب العین کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے، اور چین  بوٹسوانا  اسٹریٹجک شراکت داری میں نیا باب کھولنے کے لیے  بوٹسوانا کے   صدر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار  ہیں ۔ 

بوٹسوانا کے صدر بوکو نے  اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں  سالگرہ بوٹسوانا چین تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ   گزشتہ 50 سالوں میں بوٹسوانا کے ساتھ گہری دوستی ،یکجہتی اور تعاون  پر  چین کے  تہہ دل سے شکر گزار  ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  بوٹسوانا چین کی غیر معمولی ترقیاتی کامیابیوں سے بہت متاثر ہے اور یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری بوٹسوانا کی جامع ترقی کے مواقع پیدا کرے گی ۔ صدر بو کو  نے کہا کہ ان کا ملک  ون چائنا پالیسی پر  مضبوطی سے عمل پیرا ہے   اور باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بوٹسوانا-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا  خواہاں  ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے وہ چین کے ساتھ  مل کر کام کریں گے۔