لی چھیانگ

چین اور انڈونیشیا کو “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں مستقل کوششیں کرنی چاہئیں، چینی وزیر اعظم

جکا رتہ (عکس آن لائن) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کا معائنہ کیا، ان کے ہمراہ انڈونیشیا کے وزراء بھی موجود تھے۔

جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کی تعمیر سے متعلق رپورٹ کی سماعت کے بعد لی چھیانگ نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی ہائی اسپیڈ ریلوے کے طور پر ، جکارتہ بنڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے صدر شی جن پھنگ اور صدر جوکو ودودو کے وژن کی روشنی میں “بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت چین انڈونیشیا تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جدید کاری کے لئے مل کر کام کرنے کی ایک کامیاب مثال ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس کے بعد لی چھیانگ نے جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے سفر کیا اور کراونگ اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ریل نہ صرف شہروں کے درمیان مسافت کو کم کرتی ہے ، بلکہ صنعتی ڈھانچے کی بہتری اور اپ گریڈ کو بھی فروغ دیتی ہے اور معاشی ترقی کو بااختیار بناتی ہے۔

چین انڈونیشیا کے ساتھ اپنے کامیاب تجربے کا اشتراک کرنے اور مشترکہ طور پر ہائی اسپیڈ ریل کے ذریعے صنعتوں اور شہروں کی ترقی کے اہم کام کو انجام دینے کے لئے تیار ہے. فریقین کو خطے میں “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لئے مستقل کوششیں کرنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں