بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے جامع تبادلہ خیال کی بنیاد پر پانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سب سے پہلے، دونوں فریقوں نے دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی کے مطابق چین اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم رکھنے اور ترقی دینے کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے سان فرانسسکو اجلاس کے بعد سے مختلف شعبوں میں چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور تعاون میں ہونے والی مثبت پیش رفت کی تعریف کی اور سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسرا، دونوں فریقوں نے ہر سطح پر اعلی سطحی تبادلوں اور رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ سفارتکاری، معیشت، مالیات اور تجارت کے شعبوں میں جاری اور نئے قائم ہونے والے مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کیا جائےگا۔ دونوں افواج کے درمیان تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا ۔انسداد منشیات ، آب و ہوا کی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت میں چین اور امریکہ کے تعاون کو مزید فروغ دیا جائِےگا ۔
تیسرا، دونوں فریقوں نے اعلان کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت پر چین-امریکہ بین الحکومتی ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس منعقد کریں گے، چین-امریکہ تعلقات کے رہنما اصولوں پر مشاورت کو آگے بڑھائیں گے، ایشیا بحرالکاہل کے امور اور چین-امریکہ سمندری امور پر چین-امریکہ مشاورت کا ایک نیا دور منعقد کریں گے، اور قونصلر امور پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ امریکہ چین اینٹی نارکوٹکس ورکنگ گروپ کے سینئر حکام کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ موسمیاتی تبدیلی کے لیے چین کے خصوصی ایلچی لیو جن من کے دورہ امریکہ کا بندوبست کیا جائےگا۔
چوتھا، عوامی اور ثقافتی تبادلوں میں وسعت دی جائے گی اور ایک دوسرے کے ملک کے طلباء کو خوش آمدید کہا جائِے گا ۔ رواں سال مئی میں چین کے شہر شی آن میں 14 واں چین-امریکہ اعلی سطحی سیاحتی مکالمہ منعقد کیا جائِےگا۔
پانچواں، دونوں فریق بین الاقوامی اور علاقائی ہاٹ اسپاٹ مسائل پر مشاورت جاری رکھیں گے ، اور خصوصی ایلچیوں کے روابط کو مضبوط کیا جاِئےگا۔