شی جن پھنگ

چین اور امریکہ مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں، چینی صدر

بیجنگ ( عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کی ریاست آئیووا میں دوستوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد کے جوابی کارڈز پیش کیے۔

پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے 40 سال قبل خوبصورت ریاست آئیووا کا دورہ کیا تھا اور دوستوں نے جس گرمجوشی سے استقبال کیا تھا وہ انہیں آج تک یاد ہے ۔صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں اور یہ ایک دوسرے کے ساتھی اور دوست بن سکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی کامیابیوں میں ایک دوسرے کی حمایت کی جائے، مشترکہ خوشحالی کو بانٹا جائے جس سے دونوں ممالک کو اور دنیا کو فائدے پہنچے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام آپس میں زیادہ سے زیادہ تبادلے کریں گے ، عوام کے درمیان مشترکہ طور پر دوستی کی کہانی لکھتے رہیں گے اور چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں نیا کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے 58 لوگوں نے مشترکہ طور پر صدر شی جن پھنگ کو نئے سال کا گریٹنگ کارڈ بھیجا تھا.