بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے نام نہاد دورہ چین کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مختلف سطحوں کے رابطے برقرار رکھنا چین اور امریکہ کے صدور کی جزیرہ بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والا اہم اتفاق رائے تھا۔ چین اور امریکہ کے امورِ خارجہ کےمحکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات پر مناسب انداز میں قابو پائیں ،بالخصوص غیرمتوقع واقعے سےتحمل اور پیشہ ورانہ انداز میں نمٹیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ درحقیقت چین اور امریکہ دونوں نےتاحال کسی دورے کا اعلان نہیں کیا۔ اگر امریکہ نے دورے کے بارے میں خبر جاری کی ہے، تویہ امریکہ کا اپنا معاملہ ہے جس کا چین احترام کرتا ہے۔
چین کے بغیر پائلٹ کے گرم ہوا کے غبارے کے غلطی سے امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے واقعے کی تحقیق کرکےاس کی جوابی وضاحت امریکہ کو دے دی ہے ۔ یہ غبارہ سویلین نوعیت کا ہے جو موسمیاتی اور دیگر سائنسی تحقیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہوا کے باعث اور کنٹرول کی محدود صلاحیت کی وجہ سے یہ طیارہ مطلوبہ راستے سے ہٹ کر امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا جو مکمل طور پر ایک غیر متوقع واقعہ ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے اور دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔تاہم امریکہ کے بعض سیاستدانوں نے اس واقعے سے فائدہ اٹھا کر چین کو بدنام کرنے کی جو کوشش کی ہے، چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔