چین اور افریقہ

چین اور افریقہ کے مابین اعلی معیار کے تعاون کے حوالے سے مستقبل کی منصوبہ بندی

بیجنگ (عکس آن لائن)چین-افریقہ تعاون فورم 2024 کے سربراہ اجلاس کے تعارف کے لئے چینی وزارت خارجہ نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کے لئےایک بریفنگ کا انعقاد کیا۔

بریفنگ کے دوران نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤ ڈونگ نے بتایا کہ رواں سال چین -افریقہ تعاون فورم 4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں چینی اور افریقی رہنما ” جدیدکاری کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے اور اعلی سطح پر چین-افریقہ ہم نصیب معاشر ے کی تعمیر” کے موضوع پر دوستی کا اشتراک ، تعاون پر تبادلہ خیال اور ” مستقبل پر بات کریں گے۔
چھن شیاؤڈونگ نے کہا کہ چین اور افریقہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق سمٹ میں “اعلامیہ “اور” ایکشن پلان ” سمیت دو اہم دستاویزات کو اپنایا جائے گا، تاکہ جدید کاری کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور اعلیٰ سطح پر چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر جیسے اہم معاملات پر باہمی اتفاق رائے کو مستحکم کیا جاسکے اور اگلے تین سالوں میں چین اور افریقہ کے درمیان اعلیٰ معیار کے تعاون کے نفاذ کی راہ ہموار کی جاسکے۔