لی چھیا نگ

چین اور آسیان نے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا صحیح راستہ کامیابی سے طے کیا ہے، چینی وزیرا عظم

جکا رتہ (عکس آن لائن) چینی وزیر اعظم لی چھیا نگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران چین اور آسیان نے دیرینہ اچھی دوستی، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا صحیح راستہ کامیابی سے طے کیا ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں چین۔آسیان (10+1) رہنماؤں کے 26 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2013 میں صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا میں ایک قریبی ہم نصیب چین۔آسیان کمیونٹی کی تعمیر کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اقتصادی ترقی کے مرکز کی تعمیر،

رابطے کو مضبوط بنانے اور صنعتی چین اور سپلائی چین میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ہاتھ ملایا جائے۔ مشترکہ طور پر ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔ مشترکہ طور پر علاقائی امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے “بحیرہ جنوبی چین کے ضابطہ اخلاق” کے متن پر مشاورت کو فعال طور پر فروغ دیا جائے ۔ مشترکہ طور پر افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دی جائے اور ثقافت، سیاحت، تربیت اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔

اجلاس میں “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” اور آسیان انڈو پیسفک سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں زراعت، سبز ترقی، ای کامرس، تکنیکی جدت طرازی اور دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں