وانگ ای

چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے  جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ ( عکس آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حال ہی میں، تھائی-میانمار کی سرحد کے ساتھ آن لائن گیمبلنگ  اور الیکٹرانک فراڈ  کے واقعات کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے، جس سے چین سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے اہم مفادات کو خطرہ  اور نقصان پہنچا ہے  اسی لئے اس معاملے کو   سنجیدگی سے دیکھنے کی  ضرورت ہے۔

انہوں نے امید  کا اظہار کیا کہ متعلقہ ممالک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سخت اقدامات کریں گے، اور آن لائن  گیمبلنگ  اور الیکٹرانک فراڈ کے خلاف سخت  کریک ڈاؤن کریں گے تاکہ  لوگوں کی جان و مال کی حفاظت  کی جا سکے  اور مجرموں کو  کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیرالطرفہ قانون کے نفاذ اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، تمام ممالک کے  افراد  کو  ذہنی سکون کے ساتھ سفر کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کے اچھے نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے.