انسانی حقوق

چین انسانی حقوق کے معاملے میں مکالمت جلد بحال کرے،جرمنی

برلن (عکس آن لائن )جرمنی اور چین نے آپس کے سیاسی اختلافات کے باوجود ترقیاتی امور، ماحولیاتی تحفظ اور صحت عامہ کے شعبوں میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پہلی بار ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس کی صورت میں ہونے والی چینی جرمن حکومتی مشاورت کے چھٹے دور میں اس حوالے سے طے پانے والے اتفاق رائے پر دستخط کر دیے گئے۔

جرمن چانسلر میرکل نے مطالبہ کیا کہ چین انسانی حقوق کے معاملے میں مکالمت جلد از جلد بحال کرے۔ اس اجلاس میں چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ نے بیجنگ کی طرف سے برلن کے ساتھ قریبی تعاون میں دلچسپی کا اظہار تو کیا لیکن ساتھ ہی دونوں ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نا کرنے کے اصول پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں