بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے 5 جولائی کو صحت مند چائنا انیشیٹو کے نفاذ کے بعد سے اس کی پیشرفت اور کامیابیوں کو متعارف کرانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کمیشن کے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ماؤ چھو آن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت چین میں اوسط متوقع عمر 77.93 سال ہو گئی ہے، اور چین میں صحت کے اہم اشاریے درمیانی اور زیادہ آمدنی والے ملکوں سے بہتر ہیں۔
“صحت مند چین 2030” پلاننگ آؤٹ لائن کے 2020 کے مرحلہ وار اہداف عام طور پر شیڈول کے مطابق حاصل کیے گئے ہیں ۔ صحت مند چائنا ایکشن کے نفاذ نے اہم مرحلہ وار نتائج حاصل کیے ہیں:
سب سے پہلے، صحت کے فروغ کی پالیسی کا نظام بنیادی طور پر قائم کیا گیا ہے۔
دوسرا، صحت کے خطرے کے عوامل کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا گیا ہے۔
تیسرا، پورے لائف سائیکل کی صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر کیا گیا ہے۔
چوتھا، بڑی بیماریوں پر مؤثر طریقے سے قابو پایا گیا ہے۔
پانچواں،صحت اور تندرستی کی بہتری کے سلسلے میں تمام لوگوں کی شرکت کی شرح مسلسل بلند ہوتی جارہی ہے۔