وزیراعلی پنجاب

چینی کی کوئی قلت نہیں، طلب سے زائد ذخائر موجود ہیں، وزیراعلی پنجاب

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں چینی کی کوئی قلت نہیں، طلب سے زائد ذخائر موجود ہیں، چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، پنجاب حکومت اس کےاستحکام کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی۔اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے اور مجھے صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزیز ہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کیلئے ہر آپشن استعمال کیا جائے۔ محکمہ خوراک، صنعت اور زراعت مربوط کوآرڈینیشن کے تحت چینی کے نرخوں میں استحکام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کی پرواہ نہیں، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں