امریکی اقدامات

چینی کونسل کی جا نب سے کاروباری اداروں کو دبانے کے لئے امریکی اقدامات کی شدید مخالفت

بیجنگ (عکس آن لائن) امریکہ، جاپان اور نیدرلینڈز نے واشنگٹن میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چین کے حوالے سے چپس برآمدی کنٹرول اقدامات کو توسیع دی جائے گی۔ امریکی محکمہ تجارت نے چھ چینی اداروں کو امریکی ایکسپورٹ کنٹرول “اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی ایک پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ یہ طرز عمل امریکہ کی جانب سے برآمدی کنٹرول اقدامات کے غلط استعمال، مارکیٹ قوانین کی خلاف ورزی،

صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو کمزور کرنے اور مارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظم و نسق کو سنگین طور پر پامال کرنے کا باعث ہے۔ہم امریکہ کی ان کاروائیوں کی سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں۔ تمام ممالک کی کاروباری برادری کو جدت طرازی، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے تحفظ، استحکام اور ہمواریت کی حفاظت کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، اور مشترکہ طور پر عالمی تجارت ، سرمایہ کاری اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں