اسلام آباد(عکس آن لائن) چینی کا زیادہ استعمال بڑھاپے کے عمل کو تیز کر دیتا ہے۔ چینی جسم کو توانائی مہیا کرتی ہے اور دماغ زیادہ فعال ہو جاتا ہے لیکن طویل عرصہ تک اس کا زیادہ استعمال انسان کو کئی طرح کی بیماریوں میں بھی مبتلا کر دیتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 42 کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ 17 تا 19 فیصد پاکستانی شوگر کے مریض ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ انسانی جسم کی چینی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے چینی کے متناسب استعمال کی ضرورت ہے تاکہ چینی کے زیادہ استعمال کے نقصانات سے بچا جاسکے۔