چینی ڈاکٹروں

چینی ڈاکٹروں کے ایک وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

لاہور (عکس آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور کے دورے پر آئے ہوئے چینی ڈاکٹروں کے ایک وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا یونیورسٹی پہنچنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چینی ڈاکٹروں کے وفد کا استقبال کیا جہاں وفد کو میو ہسپتال سمیت شہر بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے فراہم کی گئی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

جس پر چینی ڈاکٹروں کے وفد نے حکومت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں چین میں کرونا وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں اپنے تجربات سے متعلق بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں