بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلسطین کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل پر مشتمل عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ وفد کے ساتھ بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین ،عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں جاری لڑائی کے جلد از جلد خاتمے، انسانی بحران کو کم کرنے، قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کی جلد از جلد تکمیل کو فروغ دینے کے لیے انتھک کوششں کرنے کا خواہاں ہے ۔
ملاقات میں شریک عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نےتوقع ظاہر کی کہ چین ، فلسطین-اسرائیل تنازع کے خاتمے، فلسطین اسرائیل مسئلے کے حل اور انصاف کے حصول میں مزید کردار ادا کرے گا۔