بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے وزیر خارجہ وانگ ای کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے اور قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورے کرنے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس بارے میں چین کی توقعات کیا ہیں؟جمعرات کے روزترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس رواں سال 20 سے 21 مئی تک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگا۔
ملاقات کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔ چین ، “شنگھائی سپرٹ” کو مزید فروغ دینے، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے مواقع کو بانٹنے کے لیے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، تاکہ ہر رکن ملک کے عوام ،شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔