چینی وزیراعظم لی چھیانگ

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دینے، غیر ملکی سرمائے کے استعمال کا مطالعہ کرنے، ہنرمند افراد کی تعیناتی اور تربیت کو مضبوط بنانے، اور ساختی روزگار سے جڑے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنے کے بارے میں رپورٹ کی سماعت کی گئی، اور “نرسنگ پیشے کی تعمیر کو مضبوط بنانے اور نرسنگ سروسز کو بہتر بنانے کے بارے میں رہنما آراء” اور “ریاستی رازوں کے تحفظ پر عوامی جمہوریہ چین کے قانون کے نفاذ سے متعلق قواعد و ضوابط (نظر ثانی شدہ مسودہ)” پر غور و خوض کیا گیا اور اپنایا گیا۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قومی کانفرنس کے انعقاد کے بعد سے قومی ماحولیات کے مجموعی معیار میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ خوبصورت چین پائلٹ زون کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دینا ، آلودگی میں کمی اور کاربن میں کمی کی مربوط حکمرانی کو مضبوط بنانا ، اعلیٰ معیار کے حامل نیلے آسمان ، صاف پانی اور خالص کرہ ارض کے لیے جدوجہد کرنا ، اور ماحولیاتی تحفظ کو ایک نئی سطح پر فروغ دینا ضروری ہے۔ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کی جامع سبز تبدیلی کو فروغ دینا لازم ہے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے اور استعمال کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کی ضرورت ہے۔

اہم شعبوں کو کھولنے، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی کی پابندیوں کی “صفر” شرائط کو نافذ کرنے اور سروس انڈسٹری کو کھولنے کے لئے آزمائشی اقدامات کا ایک نیا دور شروع کرنا ضروری ہے.
اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ہنرمند افراد کی تربیت کو مضبوط بنانا، جاب مارکیٹ کی تحقیق کو مضبوط بنانا اور مزید ہنر مند ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ضروری ہے جن کی مارکیٹ میں کمی ہے اور کاروباری اداروں کو ان کی فوری ضرورت ہے۔