کرونا وائرس

چینی مین لینڈ میں کرونا وائرس کے 16 نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات،مز ید 14ہلاک

بیجنگ(عکس آن لائن)چینی محکمہ صحت نے پیر کے روز کہا ہے کہ انہیں چینی مین لینڈ میں اتوار کے روز نوول کرونا وائرس کے 16نئے مصدقہ کیسز اور 14 اموات کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔قومی صحت کمیشن کے مطابق یہ تمام اموات صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ اسی دوران 41 نئے مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح اتوار کے روز 838 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 194 کم ہوکر 3ہزار32 رہ گئی ہیں

مین لینڈ میں مجموعی طور پر مصدقہ کیسز کی تعداد اتوار کے اختتام تک 80 ہزار 860تک پہنچ گئی جن میں 9 ہزار 898 ایسے مریض بھی شامل ہیں جو اب بھی زیر علاج ہیں، 67 ہزار 749 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا ہے اور 3ہزار 213 افراد بیماری کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ 134 افراد میں اب بھی وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے ۔کمیشن نے مزید بتایا کہ قریبی روابط کے 9ہزار 582 کیسز اب بھی طبی زیر نگرانی میں ہیں۔ اتوار کے روز 1ہزار 316 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا۔کمیشن نے کہا کہ مین لینڈ میں اتوار کے روز 12 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بیجنگ سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گوانگ ڈونگ صوبہ سے 4 ،شنگھائی سے 2 ،یوننان صوبہ سے 1 اور گانسو صوبہ سے بھی 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اتوار کے اختتام تک 123 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔اتوار کے اختتام تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ سے 4 اموات سمیت 148مصدقہ کیسز بشمول رپورٹ ہوئے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ سے 10 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور تائیوان سے 59 کیسز بشمول 1 ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ہانگ کانگ میں کل 84 مریضوں کو جبکہ مکا ؤسے 10 اور تائیوان سے 20 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں